ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کی امیدا سٹارک پر

جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کی امیدا سٹارک پر

Tue, 01 Nov 2016 17:56:52  SO Admin   S.O. News Service

 جنوبی افریقہ کو اے بی ڈویلئرس کی کمی ہوگی محسوس

پرتھ، یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل شکست سے دل برداشتہ آسٹریلیا جمعرات سے یہاں جب جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اترے گاتو اس کی امیدیں زخمی اہم فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جانی پہچانی گھریلو پچوں پر ٹکی رہے گی ۔اسٹارک کے بائیں پاؤں میں چوٹ لگی تھی اور وہ گھٹنے پر پیڈ لگا کر کھیلیں گے۔ستمبر میں پریکٹس سے منسلک آلات سے ٹکرانے کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے تھے ،ان کے پاؤں میں 30ٹانکے لگائے گئے تھے۔ان پر طبی عملہ قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔آسٹریلیا نے جولائی اگست میں سری لنکا کے ہاتھوں 0-3سے کراری شکست کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک مقام گنوا دیا تھا اور اس کے بعد اسے جنوبی افریقہ نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 5-0سے شکست دی تھی۔جنوبی افریقہ کو اپنے بااثر کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی کمی محسوس ہوگی جو کہنی کی چوٹ سے نکل رہے ہیں لیکن اس نے آسٹریلیا میں گزشتہ دو سریز جیتی ہے جس سے میزبان ٹیم پر اضافی دباؤ رہے گا۔آسٹریلیا گزشتہ دنوں کی یادوں کو بھلا کر واپسی کرنے میں کامیاب رہتا ہے یا نہیں یہ کافی حد تک بائیں ہاتھ کے تیز بولر اسٹارک اور اس کے بلے بازوں پر انحصار کرتا ہے۔آسٹریلیا اس کے بعد پاکستان کے خلاف بھی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا،اب تک 28ٹیسٹ میچو میں 115وکٹ لینے والے اسٹارک نے کہا کہ وہ آسٹریلوی اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے تاہم وہ اب بھی حادثے سے پوری طرح نہیں نکلے ہیں، پورے گھٹنے پر پیڈ لگانے سے وہ فیلڈنگ کرتے وقت ڈائیو بھی لگا سکیں گے۔اسٹارک نے کہا کہ اس سے خون نہیں نکل رہا ہے،یہ اچھی طرح سے ٹھیک ہو رہا ہے،میں زیادہ سے زیادہ تیزی سے بولنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔

آسٹریلوی بلے بازوں کو بھی اہم کردار ادا کرناہو گا،وہ سری لنکا کی اسپنروں کی مددگار پچوں پر نہیں چل پائے تھے،سب کی نگاہیں کپتان ا سٹیو سمتھ، سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے مڈل آرڈر کے بلے باز ایڈم ووگیس پر ٹکی رہیں گی۔آسٹریلیا ٹیسٹ میچوں میں ابھی ہندوستان اور پاکستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔جنوبی افریقہ کا اگرچہ پرتھ پر ریکارڈ اچھا رہا ہے،وہ یہاں گزشتہ تین ٹیسٹ میچوں میں نہیں ہارا ہے اور وہ پھر سے جیت کر درج کرکے سیریز کے لئے لے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔جنوبی افریقہ کے اہم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا کہ اس احساس کے ساتھ یہاں آنا اچھا ہے کہ آپ نے اس میدان پر اس سے پہلے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میدان پر آپ آرام دہ محسوس کرتے ہو وہاں کھیلنا ہمیشہ پرجوش دلانے والا ہوتا ہے تو اصل میں اس میچ کو لے کر کافی پرجوش ہوں۔اسٹین کے علاوہ جنوبی افریقہ کے بولر کیگسو ربادا، ورنن فلینڈر اور مورنے مورکل پر ٹکی رہے گی جبکہ بلے بازی ڈی ویلیئرز کی غیر موجودگی کے باوجود اس کے پاس ہاشم آملہ، تیمبا باوما، قائم مقام کپتان فاف ڈو پلیسس اور کوٹن ڈکاک جیسے اچھے بلے باز ہیں۔


Share: